
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ علی امین گنڈاپور اچھے بچے ہیں، اسلام آباد سے جو ٹاسک دیا جاتا ہے پورا کرتے ہیں۔
بھٹ شاہ میں میڈیا سےگفتگو میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ قلعہ بالاحصار سے بھاگنا ہو یا ڈی چوک سے،گنڈاپور ہدایت پر عمل کرتے ہیں، جب بھی نمبر پورے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف عدم اعتماد لائیں گے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جو 6 سینیٹر بنے ہیں ان میں سے ایک حلف اٹھانے نہیں آسکتا، پی ٹی آئی کے باقی 5 سینیٹرز میں سے بھی ایک ہمارا ہے، وقت آنے پر ہمارے لیے ووٹ دےگا۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کہتے تھے این آر او نہیں دیں گے، اب ان کو خواب میں بھی این آر او نظر آرہا ہے، میں صوبائی حکومت گرانےکی سازش نہیں کر رہا۔
Leave a Reply