علیمہ خان کے بیٹے کا 8 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور


علیمہ خان کے بیٹے کا 8 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

6 سے 12 مئی تک شاہ ریز چترال میں تھے، یہ بدحواسی ہے، سوچی سمجھی سازش ہے: سلمان اکرم/ اسکرین گریب

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان کے بیٹے کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں لاہور پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کیے گئے علیمہ خان کے بیٹے کو عدالت میں پیش کیا۔ 

اس موقع پر شاہ ریز خان کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو دو سال کی تاخیر سے گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کے پاس ملزم کے خلاف کیا مواد ہے؟ ملزم کی والدہ اس مقدمہ سے ڈسچارج ہو چکی ہیں لہذا شاہ ریز خان کو بھی بری کیا جائے۔

سماعت کے دوران پولیس نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگی اور ملزم شاہ ریز خان کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ 

بعد ازاں عدالت نے شاہ ریز خان کےجسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

سلمان اکرم کی گفتگو

عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ  آج پتا چلا کہ شاہ ریز بھی اس مقدمہ میں مطلوب ہے حالانکہ 6 سے 12 مئی تک شاہ ریز چترال میں تھے،  یہ بدحواسی ہے، سوچی سمجھی سازش ہے۔

اس موقع پر علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ضمانت ملی اور کل میرےبیٹے کو اٹھالیاگیا، ہم ایسی چیزوں سے ڈرنے والے نہیں، میرے بیٹے کا فوکس پاکستان کی نمائندگی کرنے میں ہے  یا کاروبار میں ہے، آج تک اسے کسی نے یہاں دیکھا بھی نہیں ہوگا۔ 

واضح رہے علیمہ خان کے بیٹے کو گزشتہ روز ان کی لاہور میں واقع رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *