راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے آج پھر عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا۔
منگل کو علیمہ خان بھائی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی تو پھر انہیں ملاقات کی اجازت نہ ملی۔
علیمہ خان نے کارکنوں کے ہمراہ جیل کی طرف جانے کی کوشش کی ، پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل ہوئی۔
علیمہ خان عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اڈیالہ جیل کے قریب گورکھ پور ناکے پر دھرنا دے کر بیٹھ گئيں۔
علیمہ خان کے ہمراہ دیگر بہنیں اور پارٹی رہنما بھی موجود ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانگی بھی متاثر ہے ۔
یاد رہے گزشتہ دنوں بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دیا تھا۔





















Leave a Reply