پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ خیبرپختونخوا کےضلع باجوڑ میں شدت پسندوں کےساتھ ہونے والا جرگہ ناکام ہوگیا جس کے بعد باجوڑ اور خیبر میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قبائلی عمائدین کےجرگے نے فتنہ الخوارج سےعلاقہ چھوڑنے سمیت 3 مطالبات کیے تھے تاہم فتنہ الخوارج نےعلاقہ چھوڑنے سےانکار کردیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے دوعلاقوں میں تقریبا 300 دہشت گرد موجود ہیں جب کہ خیبراور باجوڑ میں موجود دہشت گردوں میں 80 فیصد سے زیادہ افغانی ہیں۔
ذرائع کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کی آبادی 3 لاکھ سے زیادہ ہے جن میں سے 40 ہزار سے زیادہ افراد اپنےعلاقے چھوڑ چکے ہیں۔























Leave a Reply