
پاکستانی اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف اور اداکار عدیل حسین کے درمیان قربتوں سے متعلق چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس اورانسٹاگرام پیجز پر 2011 کی آن اسکرین جوڑی سائرہ یوسف اور اداکار عدیل حسین کے درمیان تعلقات کی افواہیں زیر گردش ہیں۔
ان افواہوں کا سلسلہ اداکار عدیل حسین کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک تصویر کے بعد شروع ہوا جس میں عدیل حسین کو اپنی بھتیجی اور سائرہ یوسف کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اس تصویر کے ساتھ عدیل حسین کی جانب سے شیئر کیا گیا کیپشن ان افواہوں کو ہوا دینے کی وجہ بنا جس میں درج تھا کہ ’ آپ کو اپنی زندگی کہنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں‘۔

اس ذو معنی کیپشن سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کی رائے ہے کہ عدیل حسین کا یہ ذو معنی کیپشن سائرہ یوسف کیلئے ہے تاہم کچھ صارفین کی سے انکاری بھی نظر آئے ۔
اس حوالے سے دونوں شخصیات کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آسکی ہے۔
ادھر شوبز شخصیات بھی سائرہ اور عدیل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے نظر آئے۔
سابقہ اداکارہ سدرہ بتول نے ان چہ مگوئیوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اگر یہ سچ ہے تو میں آپ دونوں کیلئے بے حد خوش ہوں۔
رابعہ دستگیر نامی صارف نے لکھا کہ ویسے اس میں کوئی برائی نہیں اگر ایسا ہوجائے تو اچھا ہوگا۔

نادیہ رضا نامی صارف نے لکھا کہ یہ سائرہ کے سابقہ شہروز سبزواری کے ساتھ بنائے گئے اور شہروز اور صدف کے موجود کپل سے زیادہ اچھا کپل ثابت ہوگا۔
آخری بار شوبز کی دونوں شخصیات کو سائرہ یوسف کے کپڑوں کے برانڈ لانچنگ اور پھر ایک شادی میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی اکتوبر 2012 میں شادی ہوئی تھی لیکن فروری 2020 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی، سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی نوریح ہے۔
بعد ازاں مئی 2020 میں شہروز نے ماڈل صدف کنول سے شادی کا اعلان کیا تھا، جوڑے کے ہاں اگست میں بیٹی ‘زہرا’ کی پیدائش ہوئی ہے۔
Leave a Reply