عدالت کا ایک بار پھر عمران خان کا پولی گراف اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا حکم


عدالت کا ایک بار پھر عمران خان کا پولی گراف اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا حکم

بانی پی ٹی آئی کے دونوں ٹیسٹ لے کر 9 مئی کو رپورٹ پیش کی جائے: عدالت کا حکم— فوٹو:فائل

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (بانی پی ٹی آئی) کا پولی گراف اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔

 انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی کے دونوں ٹیسٹ لے کر 9 مئی کو رپورٹ پیش کی جائے۔

بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت12 مقدمات درج ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی نے 3 بار لاہور پولیس کو پولی گراف ٹیسٹ دینے سے انکار کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *