عدالتی بیلف نے زمیندار کے ڈیرے سے 6 مغویوں کو بازیاب کرا لیا


لاہور: عدالتی بیلف نے زمیندار کے ڈیرے سے 6 مغویوں کو بازیاب کرا لیا

عدالتی بیلف کی جانب سے زمیندار محمد اکرم کے ڈیرے سے 6 افراد بازیاب کرائے گئے جن میں بچے بھی شامل ہیں/ فائل فوٹو

لاہور: عدالتی بیلف نے پھالیہ کے زمیندار کے ڈیرے سے 6 مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔

جیو نیوز کے مطابق عدالتی بیلف کی جانب سے زمیندار محمد اکرم کے ڈیرے سے 6 افراد بازیاب کرائے گئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

عدالتی بیلف نے کارروائی پولیس کی مدد سے کی اور بازیاب افراد کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا جس پر عدالت نےہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او واقعہ کی چھان بین کرکے مدعی کی درخواست پر کارروائی کرے۔

عدالتی بیلف کی جانب سے مغوی افراد کی بازیابی کی تفصیلی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ محنت کش کو زمیندار نے اغوا کرکے زنجیروں میں جکڑ رکھا تھا، مغوی محمد سلیم کی اہلیہ اور بچوں کو کمرے میں بند کرکے تالا لگایا گیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *