Skip to content
  • Monday, 2 March 2026
  • 8:56 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • عثمان ہادی کے قتل کیخلاف انقلاب منچہ نے دھرنا دے دیا، انصاف کے حصول تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

حالیہ پوسٹس

  • پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکیلئےکسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینگے: صدر مملکت
  • عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا
  • افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے
  • فائز عیسیٰ کیخلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمات، کالعدم مذہبی جماعت کے رہنما کو 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی
  • چاکلیٹ کے ذائقے والا شہد تیار جو صحت کیلئے مفید قرار
تازہ ترین

عثمان ہادی کے قتل کیخلاف انقلاب منچہ نے دھرنا دے دیا، انصاف کے حصول تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

DAILY MITHAN Dec 26, 2025 0


بنگلادیش: عثمان ہادی کے قتل کیخلاف انقلاب منچہ نے دھرنا دے دیا، انصاف کے حصول تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

ڈھاکا یونیورسٹی کی مرکزی مسجد سے نکلنے والا احتجاجی جلوس شاہ باغ پہنچ کر دھرنے میں تبدیل ہو گیا

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں طالب علم رہنما شریف عثمان ہادی کے قتل کے خلاف ان کے سیاسی پلیٹ فارم انقلاب منچہ نے شاہ باغ کو بلاک کر دیا۔ 

جمعہ کی نماز کے بعد انقلاب منچہ اور جولائی منچہ کے رہنماؤں اور کارکنوں نے طلبہ اور عوام کے ہمراہ ڈھاکا یونیورسٹی کی مرکزی مسجد سے احتجاجی جلوس نکالا جو شاہ باغ پہنچ کر دھرنے میں تبدیل ہو گیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق تاحال  شاہ باغ میں دھرنا جاری ہے جس کے باعث علاقے میں ٹریفک کی آمد و رفت مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔

انقلاب منچہ کے ممبر سیکرٹری عبداللہ الجابر نے اعلان کیا کہ جب تک قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا شاہ باغ میں دھرنا جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر وہ رات بھی وہیں گزارنے کے لیے تیار ہیں۔

عبداللہ الجابر کا کہنا تھا کہ صبح تک ملک بھر سے لوگ اس احتجاج میں شامل ہو جائیں گے جبکہ حکومت کی جانب سے فوری کارروائی نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر شٹر ڈاؤن کی دھمکی بھی دی گئی۔ 

انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ عثمان ہادی کے قتل کے مقدمے کے لیے متحد ہوں بصورت دیگر عوام یہ سمجھیں گے کہ وہ بھی اس جرم میں ملوث ہیں۔

دھرنے کے دوران انقلاب منچہ کی جانب سے اپنے تین نکاتی مطالبات کو دہرایا گیا جن میں تیز رفتار ٹرائل ٹربیونل کا قیام اور زیادہ سے زیادہ 30 دنوں میں مقدمے کا فیصلہ، بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اداروں کی شمولیت سے غیر جانبدار تحقیقات، سول اور عسکری انٹیلی جنس اداروں میں مبینہ طور پر چھپے ’عوامی لیگ کے دہشت گردوں‘ کی نشاندہی، گرفتاری اور سزا، اور مشیر داخلہ، معاون خصوصی اور مشیر قانون کا استعفیٰ شامل ہے۔

واضح رہے کہ شریف عثمان ہادی پر 12 دسمبر کو ڈھاکا کے بیجوئے نگر علاقے میں فائرنگ کی گئی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے، انہیں پہلے ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں ایورکیئر اسپتال لے جایا گیا۔ 

عثمان ہادی کو 15 دسمبر کو بہتر علاج کے لیے سنگاپور منتقل کیا گیا جہاں وہ 18 دسمبر کو دورانِ علاج دم توڑ گئے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکیلئےکسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینگے: صدر مملکت
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
فائز عیسیٰ کیخلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمات، کالعدم مذہبی جماعت کے رہنما کو 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
چاکلیٹ کے ذائقے والا شہد تیار جو صحت کیلئے مفید قرار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ایک شخص کا فون گرنے پر پانڈا نے اسے واپس کرنے سے انکار کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے پر غور
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کےنشانہ بننے یانقصان کی اطلاع نہیں: عالمی جوہری ادارہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا پہلا روبوٹ فون جس کا کیمرا سسٹم حیران کن ہے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن ، وکلا آپس میں گتھم گتھا، لاتوں اور گھونسوں کی بارش
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی عرب میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
شاہد آفریدی شاہین کی کارکردگی سے ناراض
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ایران کی جانب سے امریکی فوج پر پہلے حملہ کرنیکی انٹیلی جنس نہیں تھی: پینٹاگون بریفنگ میں انکشاف
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے ایک بہترین فیچر متعارف
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے دنیا بھر کی اسٹاک ایکسچینجز میں بھونچال، تیل بھی مہنگا ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی اداکارہ دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں، حکومت سے مدد کی اپیل
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے آج ویزوں اور امریکن سٹیزن سروسز کی اپائنٹمنٹس منسوخ کردیں
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ناظم آباد میں مبینہ طور پرکچی شراب پینے سے 3 افراد ہلاک
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026