عثمان ہادی کی میت بنگلادیش پہنچادی گئی، نماز جنازہ پارلیمنٹ کے ساؤتھ پلازا میں ادا کی جائے گی


عثمان ہادی کی میت بنگلادیش پہنچادی گئی، نماز جنازہ پارلیمنٹ کے ساؤتھ پلازا میں ادا کی جائے گی

فوٹو: بنگلادیشی میڈیا

بنگلادیش کے طالب علم رہنما اور سیاسی پلیٹ فارم انقلاب منچہ کے ترجمان شریف عثمان ہادی کی میت ڈھاکا پہنچا دی گئی۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بنگلادیش ائیرلائن کا طیارہ آج شام شریف عثمان ہادی کی میت لے کر سنگاپور سے ڈھاکا پہنچا، عثمان ہادی کی میت کو  بنگلادیش کے قومی پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔

بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق عثمان ہادی کی نمازِ جنازہ کل دوپہر 2 بجے بنگلادیشی پارلیمنٹ کے ساؤتھ پلازا میں ادا کی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نمازِ جنازہ میں شرکت کے خواہشمند افراد اپنے ساتھ کوئی بیگ یا بھاری اشیا نہ لائیں، اس کے ساتھ ہی، پارلیمنٹ ہاؤس اور اس کے اطراف میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب چیف ایڈوائزر محمد یونس نے شریف عثمان ہادی کے انتقال پر ہفتے کے روز ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

شریف عثمان ہادی جمعرات کی شب سنگاپور جنرل اسپتال میں انتقال کر گئے تھے، 12 دسمبر کو ڈھاکا کے علاقے پرانا پلٹن میں انتخابی مہم کے دوران حملہ آوروں کی فائرنگ سے ان کے سر پر شدید زخم آئے تھے۔

ابتدائی طور پر انہیں ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال اور ایور کیئر اسپتال منتقل کیا گیا، جس کے بعد 15 دسمبر کو بہتر علاج کے لیے سنگاپور لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *