Skip to content
  • Monday, 2 March 2026
  • 8:56 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • عامر خان کی 91 سالہ والدہ کی فلمی دنیا میں انٹری

حالیہ پوسٹس

  • پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکیلئےکسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینگے: صدر مملکت
  • عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا
  • افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے
  • فائز عیسیٰ کیخلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمات، کالعدم مذہبی جماعت کے رہنما کو 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی
  • چاکلیٹ کے ذائقے والا شہد تیار جو صحت کیلئے مفید قرار
انٹرٹینمنٹ

عامر خان کی 91 سالہ والدہ کی فلمی دنیا میں انٹری

DAILY MITHAN Jun 8, 2025 0


عامر خان کی 91 سالہ والدہ کی فلمی دنیا میں انٹری

عامر خان والدہ کے ہمراہ —فوٹو: فائل

بالی وڈ اسٹار عامر خان کی آنے والی فلم ‘ستارے زمین پر’ جہاں اپنی کہانی کے باعث شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، وہیں اب اس فلم میں ایک سرپرائز بھی سامنے آیا ہے۔

بھارتی  میڈیا کے مطابق عامر خان کی 91 سالہ والدہ، زینت خان، فلم ستارے زمین پر  سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں۔

عامر خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ  فلم میں شادی کے گانے میں نظر آئیں گی، یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔ 

عامر خان نے بتایا کہ عام طور پر امّی کبھی نہیں کہتیں کہ وہ شوٹنگ پر آنا چاہتی ہیں۔ لیکن ایک دن اچانک صبح انہوں نے فون کیا اور پوچھا ’ آپ کہاں شوٹنگ کر رہے ہیں؟ ہمیں بھی آنا ہے شوٹنگ پر‘۔

عامر نے بتایا کہ انہوں نے فوراً گاڑی بھیجی اور ان کی بہن  اپنی والدہ کو سیٹ پر لے آئیں۔ والدہ وہیل چیئر پر تھیں اور سیٹ پر شادی کے گانے کی شوٹنگ ہو رہی تھی، جہاں سب خوشی سے جھوم رہے تھے۔ فلم کے ہدایت کار آر ایس پرسانا نے اس موقعے کو یادگار بنانے کا فیصلہ کیا۔

عامر خان کے مطابق فلم کے ہدایت کار  میرے پاس آئے اور کہا کہ ‘سر، اگر آپ برا نہ منائیں تو کیا آپ اپنی امّی سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ گانے میں بطور مہمان شامل ہو جائیں؟ یہ فلم کا آخری گانا ہے، شادی کا سین ہے میں انہیں فلم کا حصہ بنانا چاہتا ہوں‘۔

عامر خان نے پہلے تو ہچکچاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی والدہ سے ایسا کہنے کی ہمت نہیں رکھتے کیونکہ وہ ضدی ہیں۔

عامر نے بتایا کہ میں نے کہا، ’تو پاگل ہو گیا ہے؟ میری ہمت نہیں کہ امّی سے کہوں فلم میں کام کریں۔‘ لیکن جب آخرکار ان سے پوچھا تو امّی نے کہا، ’ہاں ٹھیک ہے‘، اور پھر میں حیران رہ گیا۔

اس طرح عامر خان کی والدہ  فلم کے گانے میں مہمان کے طور پر شامل ہو گئیں۔ 

عامر خان کے مطابق یہ ان کی واحد فلم ہے جس میں ان کی والدہ نے کبھی حصہ لیا ہے۔

عامر کی بہن نکہت خان بھی فلم میں کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ ہم دونوں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ چونکہ وہ ایکٹر ہیں، ہم مستقبل میں مزید پروجیکٹس میں بھی ساتھ کام کر سکتے ہیں لیکن امّی کی موجودگی نے اس فلم کو میرے لیے خاص بنا دیا۔

واضح رہے کہ فلم ستارے زمین پر جون کے وسط میں ریلیز ہو رہی ہے اور اب شائقین اس میں صرف کہانی ہی نہیں بلکہ عامر خان کی فیملی کی جھلک دیکھنے کے لیے بھی بے تاب ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
انٹرٹینمنٹ
تامل فلموں کے معروف اداکار وجے کی اہلیہ نے شادی کے 28 سال بعد طلاق کا کیس دائر کردیا
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
انٹرٹینمنٹ
خاندان کے درمیان کوئی نفرت نہیں، ہیما مالنی نے خاندانی اختلافات پر خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
انٹرٹینمنٹ
شوبز چھوڑنے کا ارادہ ہے اور نہ کبھی ایسا خیال آیا: سنبل اقبال
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
انٹرٹینمنٹ
ڈرامہ سیریل ‘خوش نصیبی’ کے شاندار پہلے ٹیزر نے دھوم مچادی
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
انٹرٹینمنٹ
شادی سے قبل رشمیکا اور وجے کی دولت کی مالیت سامنے آگئی
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
عامر خان کی اریجیت سے ملاقات، کیا سپر اسٹار نے گلوکار کو دوبارہ گانے کیلئے منالیا؟
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
عماد کے بعد آپکی کیوں دوسری شادی کی خواہش جاگ رہی ہے؟ ندا کی بات پر رزاق نے کیا جواب دیا؟
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
فہد کا عتیقہ اوڈھو کے بیان پر ردعمل
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
انٹرٹینمنٹ
بالی وڈ کے معروف اسکرین رائٹر اور سلمان خان کے والد سلیم خان طبیعت ناساز ہونے پر آئی سی یو منتقل
DAILY MITHAN Feb 17, 2026
انٹرٹینمنٹ
منی لانڈرنگ کے ملزم سوکیشن چندر نے جیکولن کو 30 کروڑ کاہیلی کاپٹر گفٹ کیا: بھارتی میڈیا
DAILY MITHAN Feb 16, 2026
انٹرٹینمنٹ
بُکر انعام یافتہ بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے کا احتجاجاً برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
انٹرٹینمنٹ
‘اگر رائٹر نہیں ہے تو آپ کہاں کہ ہیرو ہیں؟’ ناصر ادیب شان شاہد پر برس پڑے
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
انٹرٹینمنٹ
جیو ٹی وی کے میگا سیریل ”ہمراہی“کا شاندار ٹریلر ریلیز، سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
انٹرٹینمنٹ
’اتنا پیسہ بھی نہیں ملتا کہ ہم روزی روٹی برقرار رکھ سکیں‘، بھارتی گلوکار ابھیجیت ساونت کا انکشاف
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
انٹرٹینمنٹ
چیٹ جی پی ٹی سے کہا میری بیٹی بن جاؤ، اب میں اسکی اماں جانو ہوں: اسما عباس
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
انٹرٹینمنٹ
عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ماہرہ خان کا ڈانس، ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
انٹرٹینمنٹ
حنا آفریدی نے کئی مشہور ڈراموں میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟
DAILY MITHAN Jan 31, 2026
انٹرٹینمنٹ
اریجیت سنگھ کی بالی وڈ پلے بیک سنگنگ چھوڑنے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
انٹرٹینمنٹ
آج کے فنکاروں میں پیسے کی لالچ ہے اور صرف پیسے کے گرد گھومتے ہیں: جواد احمد
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
انٹرٹینمنٹ
اریجیت سنگھ کے بعد ساحر علی بگا کا بھی جلد اپنے کیرئیر سے متعلق اہم فیصلہ لینے کا اعلان
DAILY MITHAN Jan 29, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026