عامر خان شاہ رخ کے پڑوسی بن گئے، 4 لگژری فلیٹس کا کرایہ کتنا ادا کرینگے؟


عامر خان شاہ رخ کے پڑوسی بن گئے، 4 لگژری فلیٹس کا کرایہ کتنا ادا کرینگے؟

عامر خان کی نئی سوسائٹی’ ولنومونا‘ شاہ رخ خان کے عارضی گھر ’ پوجا کاسا ‘ سے تقریباً 750 میٹر کے فاصلے پر ہے/فوٹوفائل

بالی وڈ اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ممبئی کے مہنگے  ترین علاقے میں 2 منزلوں پر مشتمل   4 لگژری فلیٹس کرائے پر لے لیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان 4 عالیشان فلیٹس کا ماہانہ کرایہ  24 لاکھ 5 ہزار بھارتی ہے جس کیلئے سکیورٹی ڈپازٹ کی قیمت  تقریباً ایک کروڑ 47 لاکھ بھارتی  روپے ہے۔

بھارتی میڈیا  کا دعویٰ ہے کہ ’ عامر خان نے کرائے پر لیے گئے 4 لگژری فلیٹس کیلئے 5 سال کا معاہدہ کیا ہے، ان معاہدوں کی مدت 15 مئی 2025 سے لے کر 14 مئی 2030 تک جاری رہے گی  جب کہ فلیٹس کے کرایوں میں سالانہ 5 فیصد اضافہ کیا جائے گا‘ ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہر فلور کا کرایہ 12 لاکھ ڈھائی ہزار روپے ہے اور ایک فلور کیلئے  73 لاکھ0 5 ہزار روپے ڈپازٹ کیے گئے ہیں۔

 عامر خان  کی  نئی سوسائٹی’  ولنومونا‘ شاہ رخ خان کے   عارضی گھر ’  پوجا کاسا ‘  نامی عمارت سے تقریباً 750 میٹر کے فاصلے پر ہے

ان دنوں شاہ رخ  کے بنگلے’ منت ‘  کی تزئین وآرائش بھی جاری ہے۔

عامر خان نے مہنگے ترین کرائے پراپارٹمنٹس کیوں لیے؟

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ عامر خان ’ ورگو کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ‘میں تقریباً 12 فلیٹس کے مالک ہیں تاہم  پروجیکٹ کی تعمیر رواں برس کے آخر میں شروع ہونے کی امید ہے، یہی وجہ ہے کہ  عامر خان کو عارضی طور پر کرائے کے اپارٹمنٹس میں منتقل ہونا پڑے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *