
بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ڈرائیور اور ملازمہ کو قیمتی تحائف دے کر سب کو حیران کردیا۔
بالی وڈ کی سپر ہٹ اداکارہ عالیہ بھٹ مداحوں میں اپنی کامیاب فلموں اور جاندار اداکاری کی بدولت تو خاصی مشہور ہیں لیکن وہ اپنے اردگرد لوگوں اور عملے میں اپنی نرم دلی اور سخاوت کے سبب بھی خاصی پسند کی جاتی ہیں، اس بات کا اعتراف ان کے ملازم اور قریبی لوگ بخوبی کرتے ہیں ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2019 میں عالیہ بھٹ نے اپنے ڈرائیور اور ملازمہ کو اپنے گھر جیسا خواب حقیقی بنانے میں مدد فراہم کی اور یہ مدد ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں میں تھی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 2019 میں عالیہ بھٹ نے اپنے ڈرائیور سنیل اور گھریلو ملازمہ امول کو اپنا گھر خریدنے کیلئے 50 ، 50 لاکھ روپے تحفے میں دیے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ عالیہ کے ڈرائیور اور ملازمہ 2012 سے اداکارہ کیلئے فرائض نبھارہے ہیں اور عالیہ کے نزدیک بھی دونوں ان کے گھر کے فرد جیسے ہیں، یہی وجہ ہے کہ دونوں ملازمین کو اداکارہ نے 50 ، 50 لاکھ کی رقم تحفے میں دی، ان فنڈز کے ذریعے اداکارہ کے ملازمین نے ممبئی میں گھر خریدے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالیہ نے 2019 میں اپنی سالگرہ کے موقع پر ملازمین کو یہ خاص تحفہ دیا تھا۔
Leave a Reply