Skip to content
  • Tuesday, 10 March 2026
  • 11:23 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں10فیصد سے زائدگرگئیں، اسٹاک مارکیٹوں کا بھی مثبت ردعمل

حالیہ پوسٹس

  • کسی صورت بھارت کی افغانستان سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش کو برداشت نہیں کریں گے: پاکستانی مندوب
  • ایران جنگ کے باعث آبنائے ہرمز بند رہا تو عالمی تیل منڈیوں کیلئے تباہ کن نتائج ہوں گے: آرامکو
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا سی سی ڈی کو پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانےکا فیصلہ
  • افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں پڑوسی ممالک کیلئے سنگین خطرہ ہیں: چین
  • چینی ایرواسپیس انویسٹمنٹ گروپ کا پاکستان میں10ارب ڈالر تک سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
Headline تازہ ترین

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں10فیصد سے زائدگرگئیں، اسٹاک مارکیٹوں کا بھی مثبت ردعمل

DAILY MITHAN Mar 10, 2026 0


ٹرمپ کا جنگ کےخاتمےکا اشارہ: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں10فیصد سے زائدگرگئیں، اسٹاک مارکیٹوں کا بھی مثبت ردعمل

فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے بعد خام تیل کی قیمتیں گرگئيں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 10 فیصد  سے زائد کی کمی آئی ہے جب کہ  عالمی اسٹاک مارکیٹس نے بھی  مثبت  ردعمل دیا ہے۔

فلوریڈا میں پریس کانفرنس کے دوران  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیاں جلد ختم ہونے کا اشارہ دینے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران جنگ جلد ختم ہونے والی ہے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کیا رواں ہفتےجنگ ہوگی؟ اس سوال پر ٹرمپ نےکہا نہیں۔

امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI)  11 فیصد کی کمی کے بعد 84.35 ڈالر فی بیرل فروخت ہورہا ہے۔ اسی طرح برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت بھی 10.51 فیصد کمی کے بعد88.74 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی جغرافیائی کشیدگی کے باعث گزشتہ روز تیل کی قیمتیں تقریباً 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھیں، جو 2022 کے بعد بلند ترین سطح تھی۔

اسٹاک مارکیٹوں میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا شروع 

دوسری جانب جنگ جلد ختم ہونے کے امکان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہوگیا۔

جنگ ختم ہونے کے اشارےکے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں ساڑھے 6 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔ 100 انڈیکس 9 ہزار 696 پوائنٹس اضافےکے بعد 1 لاکھ 56 ہزار 177 پوائنٹس پر بند ہوا۔

خلیجی اسٹاک مارکیٹس میں مسلسل گراوٹ کے بعد تیزی آئی اور دبئی مارکیٹ میں نمایاں اضافہ ہوا۔ قطر، کویت اور سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

یورپی اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا۔  اس کے علاوہ جاپان ، ہانگ کانگ ،کوریا اور بھارتی اسٹاک ایکسچینج میں بھی اضافہ ہوا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
کسی صورت بھارت کی افغانستان سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش کو برداشت نہیں کریں گے: پاکستانی مندوب
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ کے باعث آبنائے ہرمز بند رہا تو عالمی تیل منڈیوں کیلئے تباہ کن نتائج ہوں گے: آرامکو
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب کا سی سی ڈی کو پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں پڑوسی ممالک کیلئے سنگین خطرہ ہیں: چین
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
بابر اعظم کا قومی ٹیم کی مینجمنٹ کی ہدایت پر کچھ دیر کرکٹ سے آرام کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
تازہ ترین
عالمی سطح پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں،جو حالات ہیں قیمتوں میں شاید زیادہ رد و بدل نہ آئے: وزیرپیٹرولیم
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ نے ایران پر حملےکی ذمہ داری وٹکوف، جیراڈکشنر اور پیٹ ہیگسیتھ پر ڈال دی
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
ہم ایران پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایران سے بھی کہتے ہیں وہ مسلم ممالک پر حملے نہ کرے: بیرسٹر گوہر
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
تازہ ترین
بحرین پر ایران کے حملوں کی ویڈیوز بنانے پر 5 پاکستانیوں سمیت 6 ایشیائی باشندے گرفتار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں 600 میگاہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی سے صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل کے بہاؤ کو روکنے کی کوشش کی تو پہلے سے زیادہ شدید حملے کریں گے: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
عاشور سے محبت کرنیوالی قوم کو کھوکھلی دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا: علی لاریجانی
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
ملک بھر میں ہزاروں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
آئی سی سی نے بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ پر جرمانہ عائد کر دیا
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان سپر لیگ 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
روزانہ ملٹی وٹامنز کے استعمال سے صحت کو ہوتا ہے یا نہیں؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
تازہ ترین
قطر سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے مگر آئندہ حملے کی صورت میں جواب دیا جائے گا: قطری وزارت خارجہ
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
کسی سیارچے سے زمین کو بچانے کیلئے ناسا کا حیران کن تجربہ کامیاب
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
Headline تازہ ترین
ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون کیسا ہوگا؟ ڈیزائن لیک
DAILY MITHAN Mar 10, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: عاصم افتخار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کی توانائی بچت سے متعلق تجاویز سے متفق
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
پاکستان
سندھ میں پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل انشورنس مانیٹرنگ سسٹم فعال، گاڑی کی تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار
DAILY MITHAN Mar 8, 2026