عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل


اسلام آباد ہائیکورٹ: عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کے لیے 4 رکنی لارجربینچ تشکیل دیا ہے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کے لیے 4 رکنی لارجربینچ تشکیل دیا ہے۔

جسٹس ارباب محمدطاہر کی سربراہی میں 4 رکنی لارجر بینچ 10 ستمبر کو سماعت کرے گا، جسٹس خادم سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس لارجر بینچ میں شامل ہوں گے۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کو جسٹس سردار اعجاز اسحاق کی کورٹ سے ٹرانسفر کر دیا گیا تھا، جسٹس سردار اعجاز نے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے تھے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق ٹیکس کیسز سننے والے اسپیشل ڈویژن بینچ کا حصہ ہیں، جسٹس سردار اعجاز اسحاق سے سنگل بینچ میں زیر سماعت کیسز واپس لے لیے گئے تھے۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس جسٹس سردار اعجاز اسحاق سے جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت منتقل کر دیا گیا تھا تاہم جسٹس انعام نےگزشتہ سماعت پر لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *