امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ظہران ممدانی کے میئر بننے کے بعد اب شہری نیو یارک چھوڑ کر فلوریڈا منتقل ہوجائیں گے۔
میا می میں بزنس فورم سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہاکہ نیویارک سٹی نے الیکشن کے دن اپنی خودمختاری کھو دی، دیکھتے ہیں ظہران ممدانی نیویارک میں کیساکام کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نیویارک کامیاب ہو، ہم ان کی تھوڑی مدد کریں گے۔
ٹرمپ نےکہا کہ اب میامی بھی جلد نیویارک سٹی سے آنے والے افراد کے لیے پناہ گاہ بن جائے گا کیوں کہ وہاں لوگ کمیونسٹ نظریات سے بچنا چاہتے ہیں۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہاکہ امریکا جوہری طاقت میں نمبر ون ہے لیکن اس کے اعتراف سے نفرت ہے ، روس دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر ہے، 4 سے 5 سال میں چین ہمارے برابرآجائے گا۔دیکھتے ہیں تینوں ممالک کے درمیان تخفیف اسلحہ منصوبہ کامیاب ہوتا ہے یا نہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ جنوبی افریقہ کو اب جی 20 ممالک کے گروپ میں شامل نہیں ہونا چاہیے، رواں ماہ کے آخر میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے جی20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا، تقریب کے آخر میں ٹرمپ نے رقص بھی کیا۔
یاد رہے کہ دنیا کے اہم ترین شہروں میں سے ایک نیو یارک کے میئر کا الیکشن جیتنے والے ظہران ممدانی شہر کے پہلے مسلمان میئر ہونے کے ساتھ سب سے کم عمر ترین میئر بھی بن گئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کیمخالفت کے باوجود انہوں نے میئر کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔





















Leave a Reply