
کچھ سال قبل گوگل نے اپنے اسمارٹ گلاسز گوگل گلاس متعارف کرائے تھے جو لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے تو انہیں ختم کر دیا گیا۔
اب ایک دہائی بعد گوگل نے اسمارٹ گلاسز کے شعبے میں ایک بار پھر قدم رکھا ہے۔
کمپنی کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع ان نئے اسمارٹ گلاسز کو پیش کیا گیا جو اینڈرائیڈ ایکس آر آپریٹنگ سسٹم اور جیمنائی اے آئی سے لیس ہیں۔
کمپنی کے مطابق ان اسمارٹ گلاسز کو اسمارٹ فون سے منسلک کرکے ایپس تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
اسی طرح ان میں اسپیکرز موجود ہیں جبکہ آپٹیکل ان لینس ڈسپلے ویونگ انفارمیشن کے لیے دیا گیا ہے۔
سابقہ گوگل گلاس کے مقابلے میں اس بار تیار کیے جانے والے اسمارٹ گلاسز دیکھنے میں زیادہ بہتر ہیں۔
کانفرنس کے موقع پر ان گلاسز کے فیچرزکا مظاہرہ بھی کیا گیا جیسے وہ رئیل ٹائم میں انگلش ٹرانسلیشن کرسکتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ ان گلاسز جن کو فی الحال ایکس آر گلاسز کا نام دیا گیا ہے، میں جیمنائی اسسٹنٹ کے کام کرنے کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
کمپنی کی جانب سے گلاسز کے فریمز کے لیے 2 کمپنیوں سے شراکت داری کی گئی ہے، فی الحال عام صارفین کے لیے پیش نہیں کیا جا رہا بلکہ ان کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
Leave a Reply