وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال لے جانے کی خبر کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا۔
پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اس معاملے پر سنسنی پھیلانے کے بجائے انتظار کیا جائے،حکومت تصدیق یا تردید کرے گی۔
انہوں نے کہا اگر یہ خبر درست ثابت ہوگئی تو یہ اس بات کی تصدیق ہوگی کہ بانی پی ٹی آئی کو صحت کی جو بھی سہولتیں دینی ہیں وہ دی جارہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور زندگی کے حوالے سے افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، انہیں باقی تمام قیدیوں سے زیادہ اور بہتر سہولیات دی جارہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس اڈیالہ جیل کے باہر تھیٹر لگانے کے سوا کوئی کام نہیں رہ گیا، نہیں لگتا کہ جیل حکام ملاقات کی اجازت دیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ ایک خبر آئی ہےکہ عمران خان کو اسپتال لایا گیا اور پھر جیل لےگئے لیکن یہ نہیں بتایا جا رہا کہ عمران خان کو کس بیماری کی وجہ سےاسپتال لایا گیا۔


























Leave a Reply