وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے نئے صوبے بننے کی حمایت کر دی۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا نئے صوبے بننے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے وسائل دنیا کے کئی ممالک سے کم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئےصوبے بلکل بننے چاہئیں، نئے صوبوں سے گورننس میں بہتری آئے گی، جہاں گورننس اچھی نہیں وہاں نئے صوبے بننے چاہئیں۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہا جاتا ہے کسانوں کو فصل کی صحیح قیمت نہیں مل رہی، ملک میں سب محفوظ صوبہ پنجاب ہے، دوسرے صوبوں میں انسان کے لیے اتنی سہولتیں نہیں جتنی پنجاب میں جانوروں کے لیے ہیں۔
وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا جسے تنقید کرنی ہے وہ کرتے رہیں ہم کام کرتے رہیں گے۔























Leave a Reply