
تحریک منہاج القرآن کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اعلان کیا ہےکہ اس مرتبہ عالمی میلاد کانفرنس کے اخراجات سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی پر خرچ کیے جائیں گے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیشتر اضلاع کے عوام سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ یہ وقت تنقید اور سیاست کا نہیں بلکہ مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنےکا ہے۔
ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث ملک میں بہت تباہی ہوئی ہے اور لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں، انسانیت دکھی اور سوگوار ہے، اسی لیے ہم نے اس سال لوگوں کی پریشان حالی کے باعث فیصلہ کیا ہےکہ کروڑوں روپے جو عالمی میلاد کانفرنس پر خرچ ہوتے ہیں وہ سیلاب زدگان کی امداد پر خرچ کیے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سال عالمی میلادکانفرنس مینار پاکستان کے بجائے ایوان اقبال لاہور میں کریں گے۔
Leave a Reply