وزیراعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے اپنی سرزمین پر دہشتگرد گروپوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رکھی ہیں جو پاکستان کے خلاف حملوں میں ملوث ہیں۔
اپنے ایک بیان میں مشرف زیدی نے کہا کہ طالبان قیادت کی جانب سے دہشت گرد گروپوں کی سرپرستی دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے،پاکستان اپنےشہریوں کی حفاظت اورملک کے دفاع کیلئے کارروائی کر رہا ہے۔
انھوں نےکہا کہ طالبان قیادت دہشتگردگروہوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی، افغان قیادت کو دنیا میں اپنا اعتماد بحال کرنا ہوگا کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف ہے۔
مشرف زیدی نے مزید کہا کہ افغان طالبان نے اپنی سرزمین پردہشتگرد گروپوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی ہوئی ہیں۔


























Leave a Reply