Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 2:29 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • طالبان حکومت تسلیم کرنے سے متعلق خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

حالیہ پوسٹس

  • عطا تارڑ نے افغان طالبان کیخلاف جاری آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری کردیں
  • ایران میں زلزلہ، شدت 4.3 ریکارڈ
  • ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر متفق ہو گیا تھا، پاکستان نے ایران پر حملے کی کھل کر مذمت کی: اسحاق ڈار
  • اینڈرائیڈ فونز کے 4 فیچرز جن کو ڈس ایبل کرکے آپ بیٹری لائف بہتر بنا سکتے ہیں
  • طاقت کا اندھا دھند استعمال ناقابل قبول ہے، ایران کیخلاف فوجی آپریشن روکاجائے: چین
تازہ ترین

طالبان حکومت تسلیم کرنے سے متعلق خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

DAILY MITHAN Jul 24, 2025 0


طالبان حکومت تسلیم کرنے سے متعلق خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

فوٹو: اسکرین شاٹ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ طالبان حکومت کو  تسلیم کرنے سے متعلق خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں، افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہیں مستقل تشویش کا باعث ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ  پاکستان اور افغان وزارت خارجہ کے درمیان دورے کی تاریخوں پر مشاورت جاری ہے، افغان وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کی تیاری ہو رہی ہے، طالبان حکومت تسلیم کرنے سے متعلق خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں۔ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہیں مستقل تشویش کا باعث ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن 30 جون کو مکمل ہو چکی ہے، پناہ گزینوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع کے لیے حکومت کو تجاویز دی ہیں، فیصلہ ہونا باقی ہے، توسیع یا پابندی سے متعلق فیصلہ وزارت داخلہ اور ریاستی ادارے کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کے وزیر داخلہ کا دورہ افغانستان انتہائی اہم تھا، دورے میں افغان ہم منصب سے سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی پر تفصیلی بات چیت ہوئی، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گردوں کی حوالگی کا معاملہ زیر غور آیا، افغان قیادت نے پاکستانی خدشات پر مثبت رویہ دکھایا ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان سکیورٹی پر تکنیکی بات چیت جاری ہے، دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کا رجحان واضح ہے، مثبت سفارتی رجحان کو مزید مستحکم کرنے کے لیے دونوں ممالک کوشاں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تعلقات کو پاکستان کثیر الجہتی اور عوامی رابطوں پر مبنی سمجھتا ہے، پاکستان ایران جوہری مذاکرات میں سفارتکاری کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، جوہری معاہدے کا حل سفارتی سطح پر ہونا چاہیے، پاکستان اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوروں پر مشاورت جاری ہے، ایرانی صدر کے دورے کی تاریخ 26 جولائی دونوں ممالک کے درمیان طے نہیں ہوئی تھی،  26 جولائی کی تاریخ محض قیاس آرائی پر مبنی تھی، دونوں ممالک جلد ایرانی صدر کے دورے کی متفقہ تاریخ کا اعلان کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کا حل صرف مذاکرات سے ممکن ہے، ہم اپنی دفاعی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں،کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام امور پر بھارت سے بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہے، بھارت کی تاخیری حکمت عملی مسئلے کے حل میں رکاوٹ ہے، وزیراعظم پاکستان نے مذاکرات کے لیے آمادگی واضح طور پر ظاہر کی ہے، امریکا کی ثالثی کی کوئی رسمی تجویز یا مقام تاحال موصول نہیں ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اعلیٰ سطح کے دورے پر امریکا میں ہیں، اسحاق ڈار نے یو این سلامتی کونسل میں غزہ اور فلسطین کے معاملے پر بات کی، نائب وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر کھلی بحث میں بھی شرکت کی، اسحاق ڈار کی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر بات ہوگی، پاکستان اور بھارت سے متعلق امور اور سیز فائر کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا،  امریکا سمیت دوست ممالک کے مثبت کردار کو سراہتے ہیں،  بھارت اس صورتحال کو کس طرح دیکھتا ہے، اس پر تبصرہ نہیں کرسکتا،  بھارتی مؤقف حقیقت سے نظریں چرا رہا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
عطا تارڑ نے افغان طالبان کیخلاف جاری آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایران میں زلزلہ، شدت 4.3 ریکارڈ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر متفق ہو گیا تھا، پاکستان نے ایران پر حملے کی کھل کر مذمت کی: اسحاق ڈار
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اینڈرائیڈ فونز کے 4 فیچرز جن کو ڈس ایبل کرکے آپ بیٹری لائف بہتر بنا سکتے ہیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
طاقت کا اندھا دھند استعمال ناقابل قبول ہے، ایران کیخلاف فوجی آپریشن روکاجائے: چین
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
میرینز نےکراچی قونصلیٹ پردھاوا بولنے والے مظاہرین پر فائرنگ کی، امریکی حکام
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں آج بھی سڑکیں بند، مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایپل کا رواں سال کا سستا ترین آئی فون 17 ای متعارف، قیمت اور فیچرز جانیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکا کے پاس کن ہتھیاروں کا لامحدود ذخیرہ ہے؟ ٹرمپ نے بتادیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
کشیدہ صورتحال، پاکستان سے آج بھی مشرق وسطیٰ کے ممالک کی 116 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
بہو ساس سے پوچھ کر آرام کرنے کیوں جائے؟ رابعہ انعم اور صبا فیصل آمنے سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
مشرق وسطیٰ کی جنگ پھیلتی چلی جائیگی، پاکستانی قوم ہوشیار رہے: شیخ رشید
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی حملے میں شہید 160 طالبات کی قبروں کی تصویر شئیر کردی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہونے پر علیم ڈار پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایرانی پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کے دفتر پر حملہ، اسرائیل کی حملے کی تصدیق
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران پر جنگ مسلط کی گئی، ایجنڈا اسرائیلی اثر کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے: وزیر دفاع
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
فرانس نے جوہری ہتھیاروں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک سے نکلنے کی ہدایت کردی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ نے ایران میں رجیم چینج کا پاگل پن ترک نہ کیا تو تیسری عالمی جنگ ہوگی: روس
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
فضائی حدود کی بندش، 3 غیر ملکی طیارے 28 فروری سے کراچی ائیرپورٹ کی پارکنگ میں موجود
DAILY MITHAN Mar 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026