سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ خیبر پختونخوا کا ضلع صوابی اور بونیر تباہی کی داستان پیش کرنے لگے ہیں۔
سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر ہیں اور فضا سوگوار ہے۔
صوابی میں آنے والے کلاؤڈ برسٹ سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہوگئی، مرنے والوں میں بچےاور خواتین شامل ہیں جبکہ 20 گھروں کو نقصان بھی پہنچا۔
کمشنر مردان ڈویژن کےمطابق ملبے سے تین لاشوں کو نکالا گیا، زندہ حالت میں نکالا گیا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ مزید لاپتا افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
صوابی اوربونیر میں سیلاب سے مرنےوالوں کے لواحقین غم سے نڈھال ہیں، لواحقین کا کہنا ہے کہ اپنے گھر کو اپنی جنت بنایا تھا، سیلاب میں اب کچھ نہیں بچا۔
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے اب تک 350 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 228 کا تعلق بونیر سے ہے۔























Leave a Reply