صوابی میں بارشوں اور کلاؤڈبرسٹ سے 27 گھر مکمل تباہ، 42 افراد جاں بحق


صوابی میں بارشوں اور کلاؤڈبرسٹ سے  27 گھر مکمل تباہ، 42 افراد جاں بحق

متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے: ڈی سی سوابی/ فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں بارشوں اور  کلاؤڈبرسٹ  کے نتیجے میں  42 افراد جاں بحق ہوگئے۔

صوابی کے گاؤں دالوڑی بالا  میں  کچھ روز قبل کلاؤڈبرسٹ کے نتیجے میں  17 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے،تباہ حال گھروں میں 40 افراد ملبے کے نیچے دب گئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ نے  جیو نیوز  سے کی گفتگو کے دوران بتایا کہ ’متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے،ملبے سے 40 لوگوں کو نکالا گیا ہےجس میں 37 لاشیں اور3  زخمی شامل ہیں‘۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ’سرکوئی پایاں میں بھی کلاؤڈبرسٹ کی وجہ سے 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے جب کہ ایک نوجوان کرنل شیر ندی کے مقام پر سیلابی ریلے بہہ گیا تھا جس کی لاش گزشتہ روز ریسکیو ٹیموں نے نکالا‘۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ’ضلع صوابی میں بارشوں اور کلاؤڈبرسٹ سےمجموعی طور پر  42 اموات ہوئی ہیں، کلاؤڈبرسٹ سے دالوڑی بالا میں 17 گھر،سرکوئی میں ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہوا جب کہ  مجموعی طور پر  27 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، متاثرہ علاقے دالوڑی بالا میں بحالی کا کام جاری ہے‘۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *