صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈگری کیس میں نااہل قرار پانے والے اسلام آبادہائیکورٹ کے طارق محمود جہانگیری کو جج کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے وزیرِاعظم کے مشورے پر طارق محمود جہانگیری کی ڈی نوٹیفکیشن کی منظوری دی۔
صدر پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلےکی روشنی میں طارق محمود جہانگیری کی تقرری کو غیرقانونی قرار دیےجانے کے بعد ڈی نوٹیفکیشن کی منظوری دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنےفیصلے میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تقرری کے وقت درست ایل ایل بی ڈگری کا اہل نہ ہونے پر عہدہ خالی کرنے کی ہدایت کی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ڈگری کیس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جج کے عہدے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔























Leave a Reply