صدر مملکت نے11ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری دیدی


صدر مملکت نے11ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری دیدی

صدرِپاکستان نے کرمنل لاز ترمیمی بل 2025 کی بھی منظوری دے دی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: صدرِپاکستان آصف زرداری نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔

‏‎‏‎بلوچستان کی جانب سے محفوظ علی خان کو 11ویں این ایف سی کا رکن نامزد کیا گیا تھا۔

صدر  آصف علی زرداری نے نئی نامزدگی کی منظوری دے دی جس کے بعد پچھلی منظوری منسوخ ہوگئی۔

اس کے علاوہ صدر نے کرمنل لاز ترمیمی بل 2025 کی بھی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11واں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) تشکیل دیا تھا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ اور صوبوں کے ایک ایک ماہر کو بھی کمیشن میں شامل کیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *