اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد دیتے ہوئے ان سے ہولی سادگی سے منانےکی اپیل کی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپیل کی ہےکہ مغربی سرحدی صورتحال کے پیش نظر ہولی کی تقریبات محدود رکھی جائیں، قومی یکجہتی اور سکیورٹی حالات کو مدنظر رکھا جائے۔
صدر مملکت کا کہنا ہےکہ پاکستان اپنی مذہبی و ثقافتی تنوع پر فخر کرتا ہے، صدر مملکت نے عوامی اجتماعات اور بڑی تقریبات میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
صدر مملکت کا کہنا ہےکہ موجودہ حالات میں اعتدال اور بردباری کی ضرورت ہے، ملک کی سلامتی اور قومی ہم آہنگی اولین ترجیح ہے۔
پاکستان ہندو کونسل کا ہولی سادگی سے منانےکا اعلان
پاکستان ہندو کونسل نے صدر مملکت کی اپیل پر ہولی سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا ہےکہ صدر آصف علی زرداری کی اپیل پر ہولی کا تہوار انتہائی سادگی سے منایا جائےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ہندو برداری دو اور تین مارچ کو ہولی کا تہوار عقیدت و احترام سے بغیر تقریبات کے منائےگی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ہولی سے متعلق صدر کی اپیل کی حمایت پر ہندو برادری سےاظہار تشکر کیا ہے۔
بلاول کا کہنا ہےکہ ہندوبرادری نے صدرکی اپیل کی حمایت کرکے وطن سے محبت کی نئی تاریخ رقم کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری خوشیاں اور غم سانجھے ہیں،عیدیں اور تہوار ساتھ ساتھ مناتے ہیں۔
انہوں نے پاکستان بھرکی ہندو برادری کو خراج تحسین پیش کیا اور ہولی کی پیشگی مبارک باد دی۔


























Leave a Reply