دبئی : صدر آصف علی زرداری کی اماراتی نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد آلمکتوم سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان امارات کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی شریک تھیں۔
ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون بڑھانے پر بات چیت بھی ہوئی جبکہ دبئی کے ترقیاتی ماڈل سے فائدہ اٹھانے پر دونوں رہنماؤں کا تبادلہ خیال ہوا۔
صدر زرداری نے دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
ملاقات میں بندرگاہوں، لاجسٹکس اور آئی ٹی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔صدر زرداری نے پاکستان میں اصلاحات اور نجکاری پر بریفنگ دی۔
متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی معاشی ترقی میں مسلسل حمایت کا اعادہ کیا اور پاکستانی برادری کے کردار کو سراہا۔


























Leave a Reply