صدر زرداری نے سندھ میں بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کردی


صدر زرداری نے سندھ میں بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کردی

شہری علاقوں خصوصاً نشیبی اورساحلی مقامات پر پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، صدر پاکستان کی ہدایت/فائل فوٹو

کراچی: صدر مملکت  آصف زرداری نے سندھ میں بارشوں کے  پیش نظر تمام اداروں کو  تیار  رہنے کی ہدایت کردی۔

جیو نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کے بعد صدر آصف زرداری نے تمام اداروں کو صورتحال  سے نمنٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔ 

صدر زرداری نے صوبائی حکومت، ضلعی اور بلدیاتی اداروں کو ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں خصوصاً نشیبی اورساحلی مقامات پر  پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ حب ڈیم اوردیگر آبی ذخائرمیں پانی کی سطح پر مسلسل نظر رکھی جائے، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کے انتظامات مکمل رکھے جائیں۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *