Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 8:17 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • صدرکو ہائیکورٹ کےایک جج کو دوسری ہائیکورٹ ٹرانسفرکرنےکا اختیار ہے، ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

حالیہ پوسٹس

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی تاریخی مندی کے بعد آج 100 انڈیکس کی واپسی
  • ایران صرف اپنا نہیں بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے، عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے: فضل الرحمان
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 13900 روپے کی بڑی کمی
  • جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے آنتوں کے کینسر کی 5 علامات جانیں
  • پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ہدایات جاری کردیں
تازہ ترین

صدرکو ہائیکورٹ کےایک جج کو دوسری ہائیکورٹ ٹرانسفرکرنےکا اختیار ہے، ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

DAILY MITHAN Sep 25, 2025 0


صدرکو ہائیکورٹ کےایک جج کو دوسری ہائیکورٹ ٹرانسفرکرنےکا اختیار ہے، ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ  نے  ججز  ٹرانسفر  اور  سینیارٹی کیس کا  تفصیلی فیصلہ  جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججوں نے سپریم کورٹ میں ججوں کی ٹرانسفر اور سینیارٹی کو چیلنج کیا تھا۔کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔

55 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس محمد علی مظہر نے تحریر کیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہےکہ  صدر مملکت کو  ہائی کورٹ کے ایک جج کو دوسری ہائی کورٹ میں منتقل کرنے کا اختیار حاصل ہے، یہ اختیار اپنی نوعیت میں آزاد ہے، تاہم کچھ حفاظتی اقدامات اور ضمانتیں بھی شامل ہیں۔ صدر مملکت کے یہ اختیارات آئین کے کسی اور  آرٹیکل پر منحصر نہیں ہیں۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ  بنیادی شرط یہ ہے کہ جج کو ہائی کورٹ منتقل کرنےکے لیے جج کی رضامندی لینا ضروری ہے، صدر مملکت چیف جسٹس پاکستان  اور دونوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس سے مشاورت کے پابند ہیں، ہنگامی حالات میں ذیلی آرٹیکل (3) اجازت دیتا ہے کہ ہائی کورٹس کے ججوں کی تعداد عارضی بڑھائی جاسکے۔

فیصلے کے مطابق ایک  ہائی کورٹ کا چیف جسٹس کسی دوسری ہائی کورٹ کے جج کو مقررہ مدت کے لیے بلاسکتا ہے، یہ عمل بھی اسی صورت میں ممکن ہے جب بلائے جانے والے جج کی رضامندی حاصل ہو،صدر مملکت کی جانب سے منظوری چیف جسٹس پاکستان اور متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کے بعد دی جائے۔

فیصلے میں کہا گیا ہےکہ  آئین سازوں کے دیےگئے صدر مملکت کے اختیارات ختم نہیں کیے جاسکتے، خالی اسامیاں تبادلےکے اختیار پر اثر انداز نہیں ہوتیں، جج کا تبادلہ کسی طور نئی تقرری قرار نہیں دیا جاسکتا، آرٹیکل 200 کے تحت تبادلہ، آرٹیکل 175-اے کی تقرری سے الگ تصور کیا جائےگا۔

 تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ جج ٹرانسفرکیس میں ہائی کورٹ کے 5 ججوں کے خط پر دلائل دیے گئے،  5ججوں کے خط کا کیس سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے،  ہمارا کوئی تبصرہ یا ریمارکس زیر التوا مقدمےکو متاثر کرسکتا ہے، الزام لگایا گیا کہ  متعلقہ  چیف جسٹس اسٹیبلشمنٹ کی خواہشات پر عمل کرنے کے لیے مائل نظر آتے ہیں، بطور آئینی بنچ ہم اپنے دائرہ کار تک محدود رہنا چاہتے ہیں،  مشاورت کرنے والوں پر عائد الزامات میں الجھنا نہیں چاہتے،  ایسے الزامات آسانی سے ہر اس جج پر لگائے جاسکتے ہیں جو آرٹیکل 200 کے تحت ٹرانسفر ہوکر آئے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی تاریخی مندی کے بعد آج 100 انڈیکس کی واپسی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران صرف اپنا نہیں بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے، عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے: فضل الرحمان
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے آنتوں کے کینسر کی 5 علامات جانیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ہدایات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
نئی گھریلو ملازمہ پہلے ہی روز 80لاکھ کے زیورات اورگھڑیاں چوری کرکے فرار
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا سب سے عجیب اسمارٹ فون جو آگ جلانے کا کام کرسکتا ہے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
کمرشل پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں: پی اے اے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
شادی کی پیشکش کیلئے گاڑی میں 900 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنیوالا شخص
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے سعودی شہر ریاض چھوڑ دیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکی تجزیہ کار کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت نے ایران جیسے اتحادی کو نظر انداز کرکے اسرائیل پر سفارتی خودمختاری کو قربان کردیا:سونیا گاندھی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
عطا تارڑ نے افغان طالبان کیخلاف جاری آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایران میں زلزلہ، شدت 4.3 ریکارڈ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر متفق ہو گیا تھا، پاکستان نے ایران پر حملے کی کھل کر مذمت کی: اسحاق ڈار
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اینڈرائیڈ فونز کے 4 فیچرز جن کو ڈس ایبل کرکے آپ بیٹری لائف بہتر بنا سکتے ہیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
طاقت کا اندھا دھند استعمال ناقابل قبول ہے، ایران کیخلاف فوجی آپریشن روکاجائے: چین
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
میرینز نےکراچی قونصلیٹ پردھاوا بولنے والے مظاہرین پر فائرنگ کی، امریکی حکام
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں آج بھی سڑکیں بند، مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایپل کا رواں سال کا سستا ترین آئی فون 17 ای متعارف، قیمت اور فیچرز جانیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکا کے پاس کن ہتھیاروں کا لامحدود ذخیرہ ہے؟ ٹرمپ نے بتادیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026