صحافیوں نے اقتصادی سروے میں پیش اعداد و شمار کو چیلنج کردیا


صحافیوں نے اقتصادی سروے میں پیش اعداد و شمار کو چیلنج کردیا

وزیر خزانہ نے کہا وہ اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہیں، یہ اعداد و شمار حکومت پاکستان کے ہیں اس لیے ان کے ساتھ جائیں گے__فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: صحافیوں نے اقتصادی سروے میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کو چیلنج کردیا۔

وزیر خزانہ سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے تیسری سہ ماہی کے اعداد و شمارکو بنیاد بنا کر شرح نمو جاری کردی،کیا یہ شرح مستند تصور کی جاسکتی ہے؟

 اس پر وزیر خزانہ نے کہا وہ اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہیں، یہ اعداد و شمار حکومت پاکستان کے ہیں اس لیے ان کے ساتھ جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے صحافیوں سے کہا کہ آپ کو اس میں کوئی جھول نظر آتا ہے تو ہمیں بتائیں، ہم ایک اسٹیئرنگ کمیٹی اور ایک کونسل بنا دیں جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں لیکن اس کے لیے مجھے اپنی کابینہ کے وزرا سے بات کرنے پڑے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *