شیخ رشید نے چیف جسٹس سے 9 مئی کے کیسز میں اپیلوں کو سننے کی درخواست کردی


شیخ رشید نے چیف جسٹس سے 9 مئی کے کیسز میں اپیلوں کو سننے کی درخواست کردی

9 مئی کے دن میں پاکستان میں ہی نہیں تھا لیکن کیس کیس ہے: سربراہ عوامی مسلم لیگ/ فائل فوٹو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے چیف جسٹس سے 9 مئی کے کیسز میں اپیلوں کو سننے کی درخواس کردی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 9 مئی کے دن میں پاکستان میں ہی نہیں تھا لیکن کیس کیس ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے دردمندانہ اپیل ہے کہ غریب کے گھر میں بہت زیادہ مسائل ہیں، مہنگائی اور  بےروزگاری سے لوگوں کا چولہا نہیں جل رہا۔

 شیخ رشید نے مزید کہا کہ چیف جسٹس سے گزارش ہے اپیلوں کو سننے میں بہت دیر ہوگئی ہے، براہ مہربانی لوگوں کی اپیلیں سنی جائیں تاکہ 9 مئی کے کیسز کے فیصلے ہوسکیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *