کراچی: سوئی سدرن نے شہر کے مختلف علاقوں میں گیس بندش کے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
سوئی سدرن کے اعلامیے کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں گیس بندش کے دعوے ٹھیک نہیں اور شہر میں گیس سپلائی کی مجموعی صورتحال مستحکم ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ مختلف علاقوں میں گیس بندش کی شکایت 1199 پر موصول نہیں ہوئیں، بعض گھروں میں کمپریسر استعمال سے دیگرکو گیس قلت کا سامنا ہوسکتا ہے۔
سوئی سدرن نے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں گیس کا استعمال زیادہ ہے، سوئی سدرن سحر 3 بجے تا رات ساڑھے 10 گیس سپلائی کی بھرپور کوشش کررہا ہے۔

























Leave a Reply