Skip to content
  • Wednesday, 11 March 2026
  • 4:40 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • شہباز شریف وضاحت کریں کہ بلاول نے ان کے خلاف کیا سازش کی؟ سعید غنی

حالیہ پوسٹس

  • نیند کے دوران رال بہنا کسی سنگین بیماری کی علامت تو نہیں؟
  • شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو طلب
  • ’والدہ نے کہا تھا اچھے دن آئینگے‘، قومی ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنیوالے معاذ صداقت آبدیدہ ہوگئے
  • اس خاتون کی اصل عمر آپ کو حیران کر دے گی
  • سونے کی قیمت میں مزید 3700 روپے کا اضافہ
تازہ ترین

شہباز شریف وضاحت کریں کہ بلاول نے ان کے خلاف کیا سازش کی؟ سعید غنی

DAILY MITHAN Oct 6, 2025 0


شہباز شریف وضاحت کریں کہ بلاول نے ان کے خلاف کیا سازش کی؟ سعید غنی

ایسی صورتحال پیدا کی جارہی ہے کہ پیپلزپارٹی وفاق میں ناراض ہو جائے، صوبائی وزیر محنت/ فائل فوٹو

کراچی: وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جانب سے بلاول بھٹو  زرداری پر سازش کے الزامات کی وضاحت کریں اور بتائیں کے بلاول نے ان کے خلاف کیا سازش کی۔ 

جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر تنقید نہیں کی بلکہ پنجاب حکومت کی تعریف کی اور وزیراعظم سے سیلاب متاثرین کی مدد کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کیا وجہ ہےکہ ایسی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے کہ پیپلزپارٹی وفاق سے ناراض ہو جائے، وفاقی حکومت کو ہمارے ووٹوں کی ضرورت سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ہے، ہم یہ نہیں چاہیں گے کہ حکومت سے نکلنے کے بعد معاشی بحران کی کیفیت پیدا ہو جائے۔  

 سعید غنی کا کہنا تھا کل عظمیٰ بخاری نے کہا بلاول بھٹو جب وزیرخارجہ تھے تو وہ سازشیں کررہے تھے، میں مطالبہ کرتا ہوں کہ اس بات کی وضاحت شہبازشریف کریں اور بتائیں اگر بلاول نے ان کے خلاف سازش کی ہے تو کیاسازش کی؟ 

انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف تو بلاول کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے تھے کہ کتنے کامیاب وزیر خارجہ ہیں، کیا  وزیراعظم  پنجاب کی حکومت کو جھوٹا قرار دیں گے یا بلاول کی تعریف کریں گے؟ پاکستان جب تنہائی کا شکار تھا تو بلاول نے آئیسولیشن سے نکالا تھا۔ 

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کہہ رہی ہیں میرا پانی میری مرضی، بھئی آپ کا پانی نہیں ہے، پانی ہمارا بھی ہے، جب نہریں بنانے کی بات ہو رہی تھی تب بھی پنجاب میں پانی کی کمی تھی، ہم نے اس وقت بھی پوچھا تھاکہ پنجاب میں 39 فیصد پانی کی کمی ہے، اگر آپ نئی نہریں بنائیں گے توپنجاب اپنا پانی کہاں سے نکالے گا؟

سعید غنی نے کہا کہ انتخابات سے بڑا کوئی پیمانہ نہیں ہوتا اور سندھ کی اکثریت پیپلزپارٹی سے مطمئن ہے، پیپلزپارٹی کےکامیاب ارکان پر فارم 47 کا الزام نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کے لوگوں پر فارم 47 کے الزامات ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
نیند کے دوران رال بہنا کسی سنگین بیماری کی علامت تو نہیں؟
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو طلب
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
’والدہ نے کہا تھا اچھے دن آئینگے‘، قومی ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنیوالے معاذ صداقت آبدیدہ ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
اس خاتون کی اصل عمر آپ کو حیران کر دے گی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں پی ٹی آئی کو امریکی قونصل خانے پر حملے سے جوڑنے والی ویڈیو AI سے تیار کی گئی ہے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ کا ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
تیندوے کے حملے میں ایک شخص ہلاک
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
شاپنگ سے واپسی پر خواتین کیساتھ ڈکیتی کی واردات، ویڈیو منظر عام پر آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
این سی سی آئی کا ڈیفنس میں چھاپہ، اسکیمنگ کال سینٹر پکڑا گیا، 4 افراد زیر حراست
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو مسترد کردیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل نے پاکستان میں نیا اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ پروگرام متعارف کرادیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
لندن میں القدس مارچ پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
افغانستان اور سری لنکا کے درمیان وائٹ بال سیریز ملتوی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑیوں کا ڈیبیو
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
ایرانی صدر کی شہباز شریف سے گفتگو
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
سوراب بیدی نے ملائیکا اروڑا سے تعلق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
کیا اعتکاف کے دوران سگریٹ نوشی کرسکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
تیزبارش اور لینڈسلائیڈنگ، شاہراہِ قراقرم اپرکوہستان سے متعدد مقامات پر بند
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ چیٹس کے لیے ایک نئی دلچسپ تبدیلی کر دی گئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی ٹیم کے ورلڈکپ جیتنے پر بی سی سی آئی کی ویڈیو جاری، کھلاڑیوں سے زیادہ جے شاہ نمایاں
DAILY MITHAN Mar 11, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں مزید تاخیر ملکی بقا کیلئے خطرہ قرار
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: عاصم افتخار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کی توانائی بچت سے متعلق تجاویز سے متفق
DAILY MITHAN Mar 9, 2026