شکارپور آپریشن میں زخمی میاں بیوی ڈی ایس پیز کی شادی کی دوسری سالگرہ اسپتال میں منائی گئی۔
شکارپور کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی پارس بکھرانی، ڈی ایس پی ظہور سومرو اور دو دیگر اہلکار سکھر کےاسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں چاروں کی حالت اب پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔
زخمی افسران کی حوصلہ افزائی کیلئے میئر سکھر ارسلان شیخ بھی اسپتال پہنچے اور ڈی ایس پی میاں بیوی کی شادی کی دوسری سالگرہ کا کیک کاٹا۔
دوسری جانب آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بھی زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جدید اسلحے اور مربوط حکمتِ عملی کے باعث پولیس کو ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔
آئی جی سندھ کے مطابق شکارپور، کشمور، گھوٹکی اور جیکب آباد سمیت چار اضلاع میں جاری کارروائیوں کے دوران اب تک 200 کے قریب جرائم پیشہ افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ 550 سے زائد زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شکارپور کے کئی علاقوں میں گھر گھر سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شکار پور میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں 9 ڈاکو ہلاک جبکہ ڈی ایس پی میاں بیوی سمیت چار پولیس اہل کار زخمی ہوئے تھے۔
























Leave a Reply