بنگلورو: بھارتی اداکار و فلم پروڈیوسر ہمنت کمار کو اداکارہ کے ساتھ جنسی ہراسانی ، دھوکا دہی کے الزامات کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈیوسر ہمنت کمارکو راجاجی نگر پولیس نے ٹی وی اداکارہ کی شکایت پر گرفتار کیا۔ ان پر جنسی ہراسانی، دھوکا دہی اور دھمکیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
اداکارہ کے مطابق 2022 میں ہمنت نے مجھے فلم “رِچی”میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کیا تاہم طے شدہ 2 لاکھ روپے معاوضے میں سے صرف 60 ہزار روپے پیشگی دیے گئے۔
شکایت میں اداکارہ نے الزام لگایا کہ فلم کی شوٹنگ اور پروموشن کے دوران ہمنت نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔ ایک موقع پر وہ انہیں فلم کی تشہیر کے بہانے ممبئی لے گیا، جہاں اُس نے شراب پلائی اور ان کی نجی ویڈیوز اور تصاویر خفیہ طور پر بنائیں۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہمنت نے غیر مناسب لباس پہننے پر اصرار کیا۔ جب انہوں نے مزاحمت کی تو ہمنت نے مبینہ طور پر غنڈے بھیج کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
پولیس نے شکایت درج کر کے ہمنت کمار کو گرفتار کر لیا ہے۔
ہمنت کمار پر یہ بھی الزام ہے کہ اُنہوں نے فلم کے کچھ مناظر بغیر سینسر بورڈ کی اجازت کے سوشل میڈیا پر جاری کیے اور اداکارہ کی ذاتی معلومات شیئر کر کے ان کو بدنامی کیا۔


























Leave a Reply