شدید سیلابی صورتحال سے 3200 سے زائد دیہات اور ساڑھے 24 لاکھ افراد متاثر ہوئے: رپورٹ


پنجاب: شدید سیلابی صورتحال سے 3200 سے زائد دیہات اور ساڑھے 24 لاکھ افراد متاثر ہوئے: رپورٹ

سیلاب میں پھنسے 9 لاکھ99 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا ہے: ریلیف کمشنر/ فوٹو رائٹرز

لاہور : پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ 

ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شدید سیلابی صورتحال کےباعث 3200سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں۔

ریلیف کمشنر  کا بتانا ہے کہ شدید سیلابی صورتحال میں مجموعی طور پر 24 لاکھ 52 ہزار لوگ متاثر ہوئے جب کہ حالیہ سیلاب میں ڈوبنے سے 41 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریلیف کمشنر کے مطابق سیلاب میں پھنسے 9 لاکھ99 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا ہے۔

ریلیف کمشنر نے بتایا کہ دریائے ستلج میں  گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 53 ہزار کیوسک اور دریائےستلج سلیمانکی کے مقام پر پانی کابہاؤ ایک لاکھ 24ہزار کیوسک ہے۔

رپورٹ کے مطابق دریائے راوی  میں  جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ54ہزار کیوسک اور ردریائے راوی میں ہی شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 60 ہزار کیوسک ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *