Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 4:00 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • شاہ زیب خانزادہ کا تحریر کردہ منفرد ڈرامہ ”کیس نمبر 9″بہت جلد جیو ٹی وی کی اسکرین کی زینت بنے گا

حالیہ پوسٹس

  • کمرشل پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں: پی اے اے
  • شادی کی پیشکش کیلئے گاڑی میں 900 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنیوالا شخص
  • اسٹار فٹبالر رونالڈو نے سعودی شہر ریاض چھوڑ دیا
  • پاکستان کی خلیجی ممالک کیلئے ایکسپورٹ رک گئی
  • امریکی تجزیہ کار کا دعویٰ
انٹرٹینمنٹ

شاہ زیب خانزادہ کا تحریر کردہ منفرد ڈرامہ ”کیس نمبر 9″بہت جلد جیو ٹی وی کی اسکرین کی زینت بنے گا

DAILY MITHAN Sep 14, 2025 0


شاہ زیب خانزادہ کا تحریر کردہ منفرد ڈرامہ ”کیس نمبر 9بہت جلد جیو ٹی وی کی اسکرین کی زینت بنے گا

باہمت عورت کی کہانی، پاکستانی تاریخ کا منفرد ڈرامہ ”کیس نمبر 9″ ایک ایسا جرم جو روزانہ ہوتا ہے مگر ایک ایسا کیس جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا— فوٹو: جیو انٹرٹینمنٹ

باہمت عورت کی کہانی اور پاکستانی تاریخ کا منفرد ڈرامہ ”کیس نمبر 9″ بہت جلد ”جیو ٹی وی“کی اسکرین کی زینت بنے گا۔

ایک منفرد اور معرکۃ الآراء ڈرامہ ”کیس نمبر9“ ناظرین کیلئے ایک متاثرکن کہانی لے کر آرہا ہے جس میں ایک باہمت اور نڈر لڑکی ”سحر“کے کردار کو بہت ہی منفرد انداز میں دکھایا گیا ہے۔ 

یہ کردار معاشرتی بندشوں کو چیلنج کرتے ہوئے دوسروں کے لیے ہمت اور مزاحمت کی علامت بن جاتا ہے۔ ڈرامے میں سحرکا کردار ادا کرنے والی فلم اور ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ ”صبا قمر“ ہیں جنہیں ایک خوداعتماد اور باصلاحیت لڑکی کے روپ میں دکھایا گیا ہے جبکہ ایک اور اہم کردار ”کامران“ ہے جو صف اول کے اداکار فیصل قریشی نے انجام دیا ہے، سحر طاقتور اور انا پرست بزنس مین کے سامنے جھکنے سے انکار کرتی ہے۔

کامران اپنی انا اور طاقت کے زور پر سحر کو جھکانے کی کوشش کرتا ہے لیکن کہانی سحر کے حوصلے، جدوجہد اور مزاحمت کے گرد گھومتی ہے۔

ڈرامے میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ آیا سحر، کامران کی سازشوں کا شکار ہوگی یا پھر اپنے حوصلے اور صلاحیت کے بل بوتے پر سرخرو ہوگی۔

ڈرامے کے پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں جبکہ ہدایت کار سید وجاہت حسین جبکہ منفرد ڈرامہ معروف صحافی اور ”جیونیوز“کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ کے میزبان شاہ زیب خانزادہ کی تحریر ہے۔

شاندار کاسٹ میں صبا قمر، فیصل قریشی، جنید خان، رُشنا خان، آمنہ شیخ، شہناواز زیدی، حنا بیات، گوہر رشید، علی رحمان خان، نورالحسن، نوین وقار، زہرہ امیر، مزنا وقاص، کامران جیلانی، فائزہ گیلانی، عذرا محی الدین اور دیگر شامل ہیں۔

عورت کے ساتھ زیادتی عدالت میں شنوائی، وکلا کی بحث، اثر و رسوخ، دباؤ ، سوشل میڈیا اور میڈیا پر پروپیگنڈا اور انصاف کے حصول تک کی کہانی ”کیس نمبر 9“ کا بنیادی خیال ہے۔ ایسے کیسز میں ثبوت نہ ہونے پر نہیں بلکہ ہمت نہ ہونے پر شکست ہوتی ہے۔ 

”لوگ کیا کہیں گے؟“ اس ایک جملے کی وجہ سے ہزاروں خواتین خاموش ہوجاتی ہیں اور جرم پنپتا ہے اور یہی بات عورت کو انصاف سے محروم کردیتی ہے۔ ایک گفتگو میں فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے کی آج کے دور میں شدید ضرورت ہے، میں چاہتا تھا ایسے پروجیکٹ کا حصہ بنوں جو نئی تاریخ بنادے اور لوگوں کیلئے ہمیشہ یادگار بن جائے، اس کیلئے ہم نے بہت محنت کی ہے اور یقینا یہ بہت بڑا پروجیکٹ تیار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ڈرامے کے لیے میں نے لڑ کر اپنی ڈیٹس آگے کروائیں۔

صباقمر نے کہا کہ میں اسکرپٹ پڑھے بغیر ہاں نہیں کرتی ، یہ شاہ زیب خانزادہ کا پہلا ڈرامہ ہے مگر جب میں نے کیس 9کااسکرپٹ پڑھا تومجھے لگا کہ کسی بہت سینیئر رائٹر نے لکھا ہے۔

ڈرامہ ”کیس نمبر9“بہت جلد آپ ”جیو ٹی وی“ کی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
انٹرٹینمنٹ
رشمیکا سے شادی کے بعد وجے کا احسن اقدام، درجنوں سرکاری اسکولوں میں اسکالرشپ دینے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
انٹرٹینمنٹ
تامل فلموں کے معروف اداکار وجے کی اہلیہ نے شادی کے 28 سال بعد طلاق کا کیس دائر کردیا
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
انٹرٹینمنٹ
خاندان کے درمیان کوئی نفرت نہیں، ہیما مالنی نے خاندانی اختلافات پر خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
انٹرٹینمنٹ
شوبز چھوڑنے کا ارادہ ہے اور نہ کبھی ایسا خیال آیا: سنبل اقبال
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
انٹرٹینمنٹ
ڈرامہ سیریل ‘خوش نصیبی’ کے شاندار پہلے ٹیزر نے دھوم مچادی
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
انٹرٹینمنٹ
شادی سے قبل رشمیکا اور وجے کی دولت کی مالیت سامنے آگئی
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
عامر خان کی اریجیت سے ملاقات، کیا سپر اسٹار نے گلوکار کو دوبارہ گانے کیلئے منالیا؟
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
عماد کے بعد آپکی کیوں دوسری شادی کی خواہش جاگ رہی ہے؟ ندا کی بات پر رزاق نے کیا جواب دیا؟
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
فہد کا عتیقہ اوڈھو کے بیان پر ردعمل
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
انٹرٹینمنٹ
بالی وڈ کے معروف اسکرین رائٹر اور سلمان خان کے والد سلیم خان طبیعت ناساز ہونے پر آئی سی یو منتقل
DAILY MITHAN Feb 17, 2026
انٹرٹینمنٹ
منی لانڈرنگ کے ملزم سوکیشن چندر نے جیکولن کو 30 کروڑ کاہیلی کاپٹر گفٹ کیا: بھارتی میڈیا
DAILY MITHAN Feb 16, 2026
انٹرٹینمنٹ
بُکر انعام یافتہ بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے کا احتجاجاً برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
انٹرٹینمنٹ
‘اگر رائٹر نہیں ہے تو آپ کہاں کہ ہیرو ہیں؟’ ناصر ادیب شان شاہد پر برس پڑے
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
انٹرٹینمنٹ
جیو ٹی وی کے میگا سیریل ”ہمراہی“کا شاندار ٹریلر ریلیز، سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
انٹرٹینمنٹ
’اتنا پیسہ بھی نہیں ملتا کہ ہم روزی روٹی برقرار رکھ سکیں‘، بھارتی گلوکار ابھیجیت ساونت کا انکشاف
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
انٹرٹینمنٹ
چیٹ جی پی ٹی سے کہا میری بیٹی بن جاؤ، اب میں اسکی اماں جانو ہوں: اسما عباس
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
انٹرٹینمنٹ
عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ماہرہ خان کا ڈانس، ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
انٹرٹینمنٹ
حنا آفریدی نے کئی مشہور ڈراموں میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟
DAILY MITHAN Jan 31, 2026
انٹرٹینمنٹ
اریجیت سنگھ کی بالی وڈ پلے بیک سنگنگ چھوڑنے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
انٹرٹینمنٹ
آج کے فنکاروں میں پیسے کی لالچ ہے اور صرف پیسے کے گرد گھومتے ہیں: جواد احمد
DAILY MITHAN Jan 29, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026