
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کی مبارک باد دی۔
تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی انہیں آپریشن “بنیان مرصوص” کی شاندار کامیابی دلی مبارکباد پیش کی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ آپریشن “بنیان مرصوص” کی کامیابی قوم کے عزم، اتحاد اور دفاعی قوت کی مظہر ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کی قربانیاں اور حکومتی قیادت کی حکمت عملی نے اس مشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کو شیلڈ بھی پیش کی۔
Leave a Reply