پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کے حکومتی فیصلے کو بہترین قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اس بات کو یقین رکھا ہے کہ جب سیاست کے دروازے بند ہوتے ہیں تو کرکٹ دروازے کھول سکتی ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنا افسوسناک ضرور ہے مگر وہ اس فیصلے میں اپنی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ وقت آئی سی سی کے لیے ایک امتحان ہے کہ وہ بیان بازی بجائے اپنے فیصلوں سے ثابت کرے وہ ایک غیر جانبدار، خودمختار اور تمام رکن ممالک کے ساتھ منصفانہ رویہ رکھنے والا بورڈ ہے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش نے بھارت میں عدم تحفظ کی بنیاد پر آئی سی سی سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے تمام میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی مگر آئی سی سی نے معاملہ سمجھنے اور اسے حل کرنے کے بجائے اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا۔
اس صورتحال کے بعد حکومت پاکستان نے بنگلا دیش سے اظہار یکجہتی کی خاطر بھارت کے خلاف 15 فروری کو ہونے والے ہائی وولٹیج میچ میں شرکت نہ کرنے فیصلہ سنا دیا ہے۔

























Leave a Reply