شام میں امریکی اور شامی فوجیوں کے مشترکہ گشت کے دوران فائرنگ، متعدد فوجی زخمی


شام میں امریکی اور شامی فوجیوں کے مشترکہ گشت کے دوران فائرنگ، متعدد فوجی زخمی

فوٹو: فائل

دمشق: شام کے  قدیم شہر تدمر (پالمیرا) کے قریب مشترکہ گشت کے دوران امریکی اور شامی افواج پر فائرنگ کے واقعے  میں متعدد امریکی اور شامی فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے ایک سکیورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ اس حملے میں شامی سکیورٹی فورسز کے کم از کم 2 اہلکار  جبکہ کم از کم 4 امریکی فوجی زخمی ہوئے۔

شام کی وزارتِ داخلہ اور امریکی محکمہ دفاع کے ترجمانوں نے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ ردِعمل نہیں دیا جبکہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ حملے کی تفصیلات کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔

شامی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا تاہم اس کی شناخت یا حملے کے محرکات کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آ سکی۔

برطانیہ میں قائم مانیٹرنگ ادارے سیریئن  آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بھی شامی اور امریکی افواج پر ایسے ہی ایک حملے کی اطلاع دی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *