شادی والا گھر ماتم میں تبدیل، مکان کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق


چارسدہ: شادی والا گھر ماتم میں تبدیل، مکان کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

 جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد تقریب میں شرکت کے لیے پشاوراور خیبر سے شبقدر آئے ہوئے تھے: پولیس۔ فوٹو فائل

خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں مکان کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 5 خواتین زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شبقدر کے علاقے خیرآباد میں بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے شامل ہیں، مرنے والوں میں ماں اور 3 بیٹیاں بھی شامل ہیں، گھر میں شادی کی تقریب تھی۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد تقریب میں شرکت کے لیے پشاوراور خیبر سے شبقدر آئے ہوئے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *