سی ای او کے الیکٹرک نے 25 لاکھ جرمانہ جمع کرادیا


خاتون ہراسانی کیس: سی ای او کے الیکٹرک نے 25  لاکھ جرمانہ جمع کرادیا

مونس علوی نے 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی/ فائل فوٹو

کراچی: سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے خاتون ہراسانی کیس میں عائد 25 لاکھ کا جرمانہ جمع کرادیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کی صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ 

دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ  مونس علوی نے 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کروادی ہے۔ 

واضح رہےگزشتہ ماہ صوبائی محتسب نے مونس علوی کو خاتون سے ہراسانی کے الزام میں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا اور ان پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

محتسب کا کہنا تھا کہ مونس علوی پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوتا ہے۔

بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ نےصوبائی محتسب کا سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کردیا تھا تاہم ان پر عائد کیا گیا جرمانہ برقرار رکھا تھا۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *