سی آئی اے ہیڈکوارٹر کے باہر سکیورٹی اہلکار کی مشکوک گاڑی پر فائرنگ، خاتون زخمی


سی آئی اے ہیڈکوارٹر کے باہر سکیورٹی اہلکار کی مشکوک گاڑی پر فائرنگ، خاتون زخمی

سی آئی اے ہیڈ کوارٹر—فوٹو: فائل

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ہیڈکوارٹر کے باہر سیکورٹی اہلکار کی جانب سے مشکوک گاڑی پر فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

امریکی میڈیا کے بتانا ہے کہ خاتون اپنی گاڑی لے کر داخلی دروازے تک پہنچیں اور سکیورٹی عملے کی جانب سے روکے جانے پر رکنے سے انکار کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ زخم جان لیوا نہیں ہے۔

سی آئی اے کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈکوارٹر کے باہر ایک سکیورٹی واقعہ پیش آیا جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر متحرک ہو گئے۔ مین گیٹ تاحکمِ ثانی بند کر دیا گیا ہے، اور مزید تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی‘۔

امریکی میڈیا کے مطابق واقعے کی تحقیقات فی الحال سی آئی اے اور ایف بی آئی مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔

سی آئی اے کا ہیڈکوارٹر امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سے تقریباً نو میل دور ریاست ورجینیا کے علاقے لینگلی میں واقع ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *