اسلام آباد: سینیٹ نے انسداد اسمگلنگ تارکین وطن ترمیمی بل منظور کرلیا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کا پیش کیا گیا بل منظور کرلیا گیا۔
بل کے متن کے مطابق جو تارکین وطن کی اسمگلنگ میں ملوث ہوگا اسے عمرقیدکی سزا ہوگی، یہ سزا 15سال سےکم نہیں ہوگی، ایک کروڑ روپےجرمانہ بھی ہوگا، دستاویزات بنانے پر 15سال سزا ہوگی لیکن سات سال سےکم نہیں ہوگی،50 لاکھ جرمانہ ہوگا۔
بل کے متن کے مطابق جو کسی غیر قانونی رہائشی کو پناہ دے اسے15 سال تک قید ہوگی، غیرقانونی رہائشی کو پناہ دینے پرسزا سات سال سےکم نہ ہوگی، 50 لاکھ روپےجرمانہ ہوگا، تارکین کی اسمگلنگ میں سہولت جیسےکمرا،جگہ فراہم کرنے والےکو 10 سال تک قید اور جرمانہ ہوگا۔
بل کے مطابق تارکین کی اسمگلنگ کے لیے مالی سروسز فراہم کرنے والےکو 10 سال تک قید اور جرمانہ ہوگا، مالی سروسز میں اکاؤنٹنٹ یا وکیل کی جانب سے فراہم کردہ سروس یا سہولت شامل ہے، تارکین کی اسمگلنگ میں ملوث اسمگلرکو پناہ دینے پر 10سال تک قید اور جرمانہ ہوگا۔ تارکین کی اسمگلنگ کے لیے سفری گاڑی فراہم کرنے پر7 سال تک قید اور 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔


























Leave a Reply