سینیٹ میں بھی بجٹ پیش، سفارشات کیلئے قائمہ کمیٹی کے سپرد


سینیٹ میں بھی بجٹ پیش، سفارشات کیلئے قائمہ کمیٹی کے سپرد

چیئرمین سینیٹ نے فنانس بل قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بھیج دیا اور سینیٹرز سے بجٹ سفارشات جمعرات تک مانگ لیں— فوٹو: سینیٹ آفیشل

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کردیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سینیٹ میں فنانس بل پیش کیا۔ 

بجٹ دستاویزات پیش کیے جانے کے دوران پی ٹی آئی سینیٹرز نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور احتجاج کیا۔

پی ٹی آئی سینیٹرز نے ڈیسک بجائے اور حکومت اور بجٹ مخالف نعرے لگائے۔

چیئرمین سینیٹ نے فنانس بل قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بھیج دیا اور سینیٹرز سے بجٹ سفارشات جمعرات تک مانگ لیں۔ سینیٹ کا اجلاس جمعہ ساڑھے دس بجے تک ملتوی ہو گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *