سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل، آج 27 ویں آئینی ترمیم کیلئے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے


سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل،  آج 27 ویں آئینی ترمیم کیلئے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے

فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل ہوگئے۔

خاندانی ذرائع نے سینیٹر عرفان صدیقی کی علالت کی تصدیق کردی، ذرائع کے مطابق  عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر  پر منتقل کردیا گیا۔

سینیٹر عرفان صدیقی آج ستائیس ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے ستائیس ویں آئینی ترمیم کے بنیادی مسودے کی منظوری دے دی، مجوزہ ترامیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، اجلاس صبح 11 بجے ہو گا ۔

سینیٹ اجلاس کے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق سینیٹر فاروق ایچ نائیک ستائیس ویں آئینی ترمیم سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ اور  وزیرقانون ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کی ترامیم پر اب تک فیصلہ نہ ہوسکا، ان مجوزہ ترامیم میں عوامی نیشنل پارٹی کی خیبر پختون خوا کا نام تبدیل کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

حکومت نے اے این پی کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی، بلوچستان میں اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کی تجویز پر حکومت نے وقت مانگ لیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *