افغانستان میں طالبان کے خلاف برسرپیکار نیشنل ریززٹنس فرنٹ (این آر ایف) کے سینیئر رکن اور سابق افغان وزیر انصاف فضل احمد مناوی نے کہا ہے کہ افغان طالبان ظالم گروہ ہے، انکے سرپر پڑنے والی ہر ضرب خوش آئند ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں فضل احمد مناوی کا کہنا تھاکہ خدا کی زمین سے ظلم کا ختم ہونا ایک عظیم نعمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہر ایسے اقدام کا خیر مقدم کریں گے جو افغانستان اور عوام کیلئے فائدہ مند ہوں اور افغان طالبان ظالم گروہ ہے، ان کے سرپر پڑنے والی ہر ضرب خوش آئند ہے۔
فضل احمد مناوی کا کہنا تھاکہ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ خطے کے تمام ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ شب پاکستان نے افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر جوابی کارروائی کی اور تین صوبوں ننگرہار، پکتیکا اورخوست میں فتنہ الخوارج اور کالعدم ٹی ٹی پی کے سات مراکز کو نشانہ بنایا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاکہ اطلاعات کے مطابق 70 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، زیادہ تر ہلاک دہشت گرد پاکستانی تھے۔


























Leave a Reply