آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے پاکستان ٹیم کا کڑا امتحان آج ہوگا۔
گرین شرٹس آج نیوزی لینڈ سے مقابلہ کریں گے، یکم فروری کو پاکستان کا ٹکراؤبھارت سے ہوگا، گرین شرٹس کو سپر سکس مرحلے کے دونوں میچز جیتنے کے ساتھ ساتھ رن ریٹ بھی بہترکرنا ہوگا۔
پہلے مرحلے کے اختتام پر پاکستان ٹیم دو میچز میں دو پوائنٹس کے ساتھ سپر سکس میں پہنچا ہے، جب کہ بھارت اور انگلینڈ کے دو دومیچز میں چار چار پوائنٹس ہیں۔
دونوں ٹیموں کا رن ریٹ بھی پاکستان سے بہتر ہے۔
ایونٹ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔


























Leave a Reply