سیلاب سے 6 لاکھ ایکڑ چاول کی فصل متاثر ہوئی، سیکرٹری زراعت پنجاب


سیلاب سے 6 لاکھ ایکڑ چاول کی فصل متاثر ہوئی، سیکرٹری زراعت پنجاب

سیلاب سے پنجاب کے 28 اضلاع میں فصلوں کونقصان پہنچا اور پنجاب بھر میں سیلاب سے 3 ہزار سے زائد دیہات متاثر ہوئے: افتخار علی— فوٹو:فائل

پنجاب میں سیلاب سے سب سے زیادہ 6 لاکھ ایکڑ چاول کی فصل متاثر ہوئی۔

سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری زراعت نے بتایاکہ سیلاب سے پنجاب کے 28 اضلاع میں فصلوں کونقصان پہنچا اور پنجاب بھر میں سیلاب سے 3 ہزار سے زائد دیہات متاثر ہوئے۔

افتخارعلی کا کہنا ہے کہ نقصانات کا تخمینہ لگانے کےلیے 2 ہزار سے زائد سروے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی فصل سیلاب سےکم متاثر ہوئی ہے، سب سے زیادہ سیلاب سے چاول کی فصل 6 لاکھ ایکڑ متاثر ہوئی۔

سیکرٹری زراعت کے مطابق وزیراعلیِ فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالہ کےلیےخصوصی پیکج کا اعلان کریں گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *