سیلاب سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر،87 ہزار صارفین بجلی سے محروم


خیبر پختونخوا: سیلاب سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر،87 ہزار صارفین بجلی سے محروم

پشاور 33 فیڈرز مکمل بحال اور 9 جزوی بحال کیے گئے ہیں جب کہ 7 بدستور خراب ہیں،پشاور فیڈرخرابی سے 2 لاکھ 99 ہزار صارفین متاثر ہیں: پاور حکام/ فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا میں سیلاب سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ 

پاور حکام کے مطابق  سیلاب سے سوات، شانگلہ اور بونیر میں 292 ٹرانسفارمر متاثر  ہوئے جب کہ تینوں اضلاع میں 49 فیڈرزکو سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق 2 لاکھ 12 ہزار صارفین کی بجلی بحال کردی گئی ہے تاہم 87 ہزار صارفین اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں 33 فیڈرز مکمل بحال اور 9 جزوی بحال کیے گئے ہیں جب کہ 7 بدستور خراب ہیں،پشاور فیڈرخرابی سے 2 لاکھ 99 ہزار صارفین متاثر  ہیں۔ 

اس کے علاوہ سوات میں 63، شانگلہ 56 اور بونیر میں 46 فیصد صارفین بجلی سے محروم ہیں، بحالی کے کاموں میں 10 تکنیکی ٹیمیں، 87 فیلڈ اہلکار مصروف ہیں،  481 پولز اور 55 فیڈرز کی مرمت جاری ہے جب کہ بونیر اور سوات کے بڑے اسپتالوں کی بجلی بحال کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیسکو کو سیلاب سے 16 کروڑ 42 لاکھ 77 ہزار روپے کا نقصان ہوا جس میں  صرف سوات میں پیسکو کو 5 کروڑ 36 لاکھ 46 ہزار روپےکانقصان ہوا۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *